دھند کے باعث اسلام آباد پشاور موٹروے عارضی طور پر بند

شدید دھند کے باعث اسلام آباد پشاور موٹروے رشکئی اور نستہ چارسدہ کے مقام پر ہر قسم کی ٹریفک کے لیۓ عارضی طور پر بند کردی گئ ہے۔

موٹروے پولیس کے مطابق رشکئی سے پشاور تک موٹروے پر شدید دھند کے باعث کئی مقامات پر  حد نگاہ 10 میٹر ہے جس کے باعث حادثات سے بچنے کے لئے موٹروے کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔جسے موسم صاف اور بہتر ہونے پر ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا۔

موٹروے پولیس نے  مسافروں کو دھند میںاسلام آباد پشاور موٹروے پر سفر سےگریز کی ہدایت کی ہے۔