شدید دھند کے باعث کئی گھنٹے کیلئے عارضی طور پر بند کی گئی اسلام آباد پشاور موٹروے موسم صاف اور بہتر ہونے پر ہر قسم کی ٹریفک کے لیۓ دوبارہ کھول دی گئ ہے۔
موٹروے پولیس کے مطابق آج صبح رشکئی سے پشاور تک موٹروے پر شدید دھند کے باعث کئی مقامات پر حد نگاہ 10 میٹر تھی جس کے باعث حادثات سے بچنے کے لئے موٹروے کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے عارضی طور پر بند کیا گیا تاہم کئی گھنٹے بعد موسم صاف اور بہتر ہونے پرموٹروے کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے دوبارہ کھول دیا گیا ہے اور مسافر دن 12 بجے کے بعد سے اس پر سفر کرسکتے ہیں۔