پشاور:اسلامیہ کالج شدید مالی بحران میں، حکومت سے بیل اوٹ پیکج کی درخواست

اسلامیہ کالج پشاور شدید مالی بحران کا شکار ہے اور کالج انتظامیہ نے حکومت سے بیل اوٹ پیکج مانگ لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلامیہ کالج کے وائس چانسلر نے سیکٹری ہائر ایجوکیشن سے بیل اوٹ پیکج مانگتے ہوئے خط میں  لکھا ہے کہ یونیورسٹی کے پاس ملازمین کو جنوری کی تنخواہیں اور پنشن کے لیے بجٹ نہیں ہے۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ کورونا کی وجہ سے 21 کروڑ 10 لاکھ روپے کا خسارہ مزید برداشت کرنا پڑا جب کہ ہائیر ایجوکیشن نے 2020۔2021 میں اسلامیہ کالج کو 12 کروڑ روپے کم دئے تھے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت اسلامیہ کالج کو 61 کروڑ ،88 لاکھ روپے کے بیل اوٹ پیکج دیں۔