ملک بھر میں کورونا سے ایک دن میں مزید 45 افراد جاں بحق ہو گئے،جبکہ مزید ڈھائی ہزار افراد میں کورونا کی تشخیص ہونے سے فعال مریضوں کی تعداد 34 ہزار سے زائد ہو گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42 ہزار 422 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے 2 ہزار 432 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ،جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 34ہزار169 ہوگئی ہے۔ جن میں 2 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
سرکاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 45 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 10 ہزار 908 ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر کورونا کے مصدقہ متاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ 16 ہزار 770 ہو گئی ہے جبکہ ملک بھر میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 72 ہزار 99 ہوگئی ہے۔