پشاور کے 5مقامات پر سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ

پشاور: کورونا وائرس پھیلنے کی خدشات کے باعث پشاور کے 5علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

پشاورکی ضلعی انتظامیہ نے کورونا وائرس پھیلاؤ کے خدشات کے پیش نظر5علاقوں یکہ توت سرکلر روڈ کی جانب سے‘حیات آباد سیکٹرپی ون فیز4گلی نمبر3‘4‘5اور6‘حیات آباد سیکترآئی ون فیز3گلی نمبرایک اور2‘ورسک روڈشیل پٹرول پمپ کے قریب پشاور ماڈل سکول کا قریبی علاقہ‘خوشحال ٹاؤن میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

ڈپٹی کمشنر پشاورکی مطابق دارمنگی گارڈن اور ایگزیکٹو لاجز ورسک روڈ میں آج سہ پہر چار بجے سے سمارٹ لاک ڈاؤن ہوگا‘سمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران ان علاقوں سے ان آؤٹ انٹری بند رہے گی۔

ڈی سی پشاور کے مطابق ان علاقوں میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلتے ہوئے کیسز کی وجہ سے سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیاہے‘ان علاقوں میں اشیا ئے خوردونوش‘ میڈیسن‘جنرل سٹور‘تندور اور ایمرجنسی سروس کی دکانیں کھلی رہیں گی۔

ان علاقوں کی مساجد میں صرف پانچ افراد کو باجماعت نماز پڑھنے کی اجازت ہو گی‘علاقہ مجسٹریٹ اور پولیس کو سمارٹ لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کے حوالے سے ہدایات جاری کر دی گئیں‘۔

خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔