لاہور: چوہدری شجاعت حسین پاکستان مسلم لیگ کے بلامقابلہ مرکزی صدر منتخب ہوگئے اور حکومت کو مشورہ دیا کہ بڑے منصوبے 2،3 سال کیلئے معطل کردیں۔
تفصیلات کے مطابق چوہدری شجاعت حسین پاکستان مسلم لیگ کے بلامقابلہ مرکزی صدر اور وفاقی وزیرطارق بشیرچیمہ بلامقابلہ سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ منتخب ہوگئے۔
اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ صوبائی تنظیمیں ہرسطح پرمسلم لیگ کوفعال اورمنظم کریں، ملک میں اس وقت غریب آدمی کے حاالات مایوس کن ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو مشورہ دیا ہے بڑے منصوبے 2،3 سال کیلئے معطل کردیں۔
عام آدمی کی حالت بہتربنانے کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں۔
چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ اپنی اپنی نہیں بلکہ پاکستان کی بولی بولیں، عمران خان کیساتھ اتحادبغیرلالچ ملک وقوم کے مفادمیں کیا، حکومت کیساتھ اتحادپرقائم ہیں اور رہیں گے۔