مارچ تک ایک نہیں 3کورونا ویکسینز پاکستان آجائیں گی، اسد عمر کا دعویٰ

 اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے دعویٰ کیا ہے کہ رواں برس فروری مارچ تک ایک دو نہیں 3 کورونا ویکسینز پاکستان آ جائیں گی۔

 نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا حکومت نے آکسفورڈ یونیورسٹی کی AstraZeneca ویکسین کی منظوری دے دی ہے۔

 وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ فروری مارچ تک ایک دو نہیں بلکہ کورونا کی تین ویکسینزپاکستان آ جائیں گی اور لگنا بھی شروع ہو جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے ویکسین لگانے کے لیے 3 لاکھ ہیلتھ ورکرز کی رجسٹریشن بھی کر لی گئی ہے، ویکسین عمر رسیدہ افراد کے لیے بھی دستیاب ہو گی۔