خیبر پختونخوامیں میٹرک، انٹر امتحانات اور تعلیم سیشن  شروع کرنے بارے اہم فیصلہ

پشاور:خیبر پختونخوا حکومت نے تعلیمی سیشن اپریل کی بجائے اگست سے شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ جبکہ میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات مئی اور جون میں منعقد ہونگے۔

 تعلیمی اداروں میں میں ایس او پیز کی مانیٹرنگ کیلئے ٹیمیں بھی تشکیل دیدی گئی ہیں۔

 صوبے میں گریڈ9 سے12 تک کے طلباء کیلئے این سی او سی کے فیصلے کے مطابق سکول کھول دیے گئے ہیں ان خیالات کا وزیر ابتدائی و ثانوی تعلیم شہرام ترکئی نے گورنمنٹ شہید ثاقب غنی ہائرسیکنڈری سکول پشاور کے دورے کے موقع پر میڈیاکے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں  نے کہاکہ بورڈ کے امتحانات کی وجہ سے کلاس 9 سے 12 تک کلاسز کیلئے سکول جلد کھول دیے جبکہ محکمہ صحت کی گائیڈلائنزکے مطابق باقی کلاسز کیلئے بھی سکول کھول رہے ہیں۔

 انہوں نے کہاکہ آئی ٹی اساتذہ بشمول دیگرتمام کیڈر اساتذہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے جبکہ ایس ایس ٹی اساتذہ بمعہ آئی ٹی اساتذہ کے سروس سٹرکچر کیلئے بھی ایجوکیشن حکام کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

 شہرام خان ترکئی نے کہاکہ سکولوں کے طلباء اوراساتذہ کی کروناٹسٹنگ کاعمل جاری رہے گا جبکہ ضرورت کے مطاپق ٹسٹنگ کی تعداد میں بھی اضافہ کردیاجائیگا۔ 

 انہوں نے کہاکہ کو رونا ایس اوپیزکے تحت سینی ٹائزر،صابن اور دوسری ضروریات سکول کی طرف سے فراہم کردی جائیں گی جبکہ طلباء گھروں سے ماسک پہن کرآیاکریں۔