کورونا سے ایک دن میں 58 اموات،1800 نئے کیسز رپورٹ

ملک بھر میں کورونا سے ایک دن میں مزید 58 افراد جاں بحق ہو گئے،جبکہ مزید ایک ہزار 800 افراد میں کورونا کی تشخیص ہونے سے فعال مریضوں کی تعداد 35 ہزار سے زائد ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  36 ہزار 513 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے ایک ہزار 800 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ،جس کے بعد ملک بھر میں  کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 35ہزار485 ہوگئی ہے۔ جن میں 2 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

سرکاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 58 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 11 ہزار 055 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر کورونا کے مصدقہ متاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ 23 ہزار 011 ہو گئی ہے جبکہ  ملک بھر میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد  4 لاکھ 76 ہزار 471 ہوگئی ہے۔