شہریوں کےجبری گمشدگی پر عدالت برہم،وزیرِ اعظم و کابینہ کو ہی جرمانہ کرنے کا عندیہ

اسلام آباد ہائی کورٹ کا شہریوں کے لاپتہ ہونے کے حوالے سے کہنا ہےکہ آئین کے تحت چلنے والی سوسائٹی میں جبری گمشدگی کسی صورت برداشت نہیں، وفاقی حکومت ذمے دار ہے تو کیوں نہ وزیرِ اعظم اور وفاقی کابینہ کو جرمانہ کیا جائے؟

اسلام آباد ہائی کورٹ نے 5 سال سے لاپتہ شہری کی بازیابی کے لیے دائر درخواست کی سماعت کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ آئین کے تحت چلنے والی سوسائٹی میں جبری گمشدگی کسی صورت برداشت نہیں، وفاقی حکومت ذمے دار ہے تو کیوں نہ وزیرِ اعظم اور وفاقی کابینہ کو جرمانہ کیا جائے؟

عدالتِ عالیہ نے لاپتہ شہری کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سیکریٹری داخلہ اور سیکریٹری دفاع کو نوٹس جاری کر دیئے، اور فیصلے پر عمل درآمد رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت بھی کی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ اٹارنی جنرل عدالت کو مطمئن نہ کر سکے تو وزرائے اعظم اور کابینہ کو جرمانہ عائد کریں گے۔