احتساب عدالت نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو 4 فروری کو طلب کرلیا

احتساب عدالت نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کو 4 فروری کو طلب کرلیا۔

جعلی اکاؤنٹس کیسز، پلاٹس کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا نیب ریفرنس سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا ہے، سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجازہارون، ندیم مانڈوی والا، عبدالغنی مجید اور مبینہ بے نامی کے ملزم طارق کو بھی نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

ریفرنس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ سلیم مانڈوی والا اور اعجاز ہارون نے 14 کروڑ روپے جعلی اکاؤنٹس سے وصول کیے۔

دوسری جانب ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ پلاٹس الاٹمنٹ کیس سے ان کا کوئی تعلق نہیں،نیب ریفرنس بدنیتی پرمبنی ہےجس کاحقیقت سے کوئی تعلق نہیں،نیب کا ادارہ سیاست دانوں کا میڈیا ٹرائل کرنا بند کرے، ان کی کوئی بےنامی جائیداد نہیں ہے نہ کوئی فرنٹ مین ہے۔