پی ڈی ایم نے استعفوں کے بعد لانگ مارچ کا فیصلہ بھی موخر کردیا

اسلام آباد:پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)نے استعفوں کے بعد لانگ مارچ کا فیصلہ بھی موخر کر دیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پی ڈی ایم رہنماؤں نے تجویز دی ہے کہ لانگ مارچ سینیٹ انتخابات کے بعد ہونا چاہئے۔

 پی ڈی ایم رہنماؤں نے موسم اور سینیٹ انتخابات کے باعث لانگ مارچ موخر کرنے کی تجویز دی۔

فروری میں سردی زیادہ ہوگی کارکنان کیلئے مشکلات ہوگی۔ مارچ میں سینیٹ انتخابات ہیں، اسکی تیاری بھی لانگ مارچ کے باعث نہیں ہوسکے گی۔

پی ڈی ایم سینیٹ انتخابات میں بھرپور طریقہ سے اترنا چاہتی ہے۔

 پی ڈی ایم رہنماؤں نے لانگ مارچ، مارچ کے آخری ہفتہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔