منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہبازنے سپریم کورٹ سے اپنی درخواست ضمانت واپس لے لی۔
ذرائع کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہبازنے سپریم کورٹ سے اپنی درخواست ضمانت واپس لے لی۔
اس سے قبل سماعت کے دوران جسٹس سردارطارق نے کہا کہ حمزہ شہباز درخواست واپس لیں گے یا پیروی کرنا چاہیں گے؟ ہارڈشپ کی بنیاد پرہائی کورٹ میں کیس کیا ہی نہیں گیا۔
جسٹس یحیحی آفریدی نے کہا کہ جو نقطہ ہائی کورٹ میں نہیں لیا گیا وہ براہ راست سپریم کورٹ میں نہیں لیا جا سکتا، احتساب عدالت کی رپورٹ کے بعد مناسب ہوگا ہائی کورٹ سے رجوع کریں۔
حمزہ شہبازکے وکیل نے کہا کہ کسی کوغیرمعینہ مدت تک حراست میں نہیں رکھا جا سکتا، ضمانت کیلئے رجوع کیا توحمزہ کیخلاف ریفرنس دائرنہیں ہوا تھا، الزام 7 ارب کا تھا ریفرنس 53 کروڑ کا دائرہوا، ریفرنس فائل ہونے کے بعد کیس بہترہوگیا ہے۔