تحریک انصاف نے جمیعت علماء اسلام کے خلاف فارن فنڈنگ کیس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی فرخ حبیب نے درخواست تیار کرلی جو آج الیکشن کمیشن میں دائر کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ درخواست میں جے یو آئی کے سابق رہنما حافظ حسین احمد کے ٹی وی انٹرویو کا ٹرانسکرپٹ بھی شامل کیا گیا ہے جس میں حافظ حسین احمد نے فضل الرحمن کے لیبیا اور عراق سے فنڈنگ لینے کا اعتراف کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق درخواست میں کہا گیا ہےکہ مولانا فضل الرحمان سمیت جے یو آئی کے کئی رہنما دونوں ممالک لیبیا اور عراق کا متواتر دورہ کرتے تھے، جمعیت علماء اسلام کے خلاف الیکشن ایکٹ کے خلاف کارروائی کی جائے۔