پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے 5 فروری کے جلسے کا مقام تبدیل کرتے ہوئے جلسہ راولپنڈی کی بجائے مظفرآباد میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے
ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کا 5 فروری کا جلسہ راولپنڈی کی بجائے مظفرآباد میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور جلسے کے مقام کی تبدیلی کا فیصلہ (ن) لیگ کی درخواست پرکیا گیا۔
ذرائع نےبتایا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس کے بعد وزیراعظم آزاد کشمیر اور شاہد خاقان عباسی نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران باہمی مشاورت سے پی ڈی ایم کے 5 فروری کے جلسے کا مقام تبدیل کرتے ہوئے جلسہ راوالپنڈی کے بجائے مظفر آباد میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
واضح رہےکہ 11جنوری کو ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس میں پی ڈی ایم کے پنڈی میں جلسے سے متعلق سوال پر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ ان کے راولپنڈی آنے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی، وہ آنا چاہتے ہیں تو آئیں ان کی دیکھ بھال کریں گے، چائے پانی پلائیں گے
۔