پشاور: نیب خیبر پختونخوا نے مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیا الرحمان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں، غیر قانونی بھرتیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا۔
نیب آفس میں ضیا الرحمان سے ڈیڑھ گھنٹے پوچھ گچھ کی گئی۔
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاالرحمان طلب کرنے پر نیب کے آفس میں پیش ہوئے۔ نیب تحقیقاتی ٹیم نے ضیاالرحمان سے ڈیڑھ گھنٹے سے پوچھ گچھ کی۔
نیب خیبر پختونخوا مولانا فضل الرحمان کے بھائی اور سابق کمشنر افغان مہاجرین ضیا الرحمان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں، غیر قانونی بھرتیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی تحقیقات کر رہا ہے۔
میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں ضیاالرحمان کا کہنا تھا کہ جو سوالات کئے اس کے جوابات دے دیئے، تمام ثبوت اور دستاویزات پیش کر دیئے۔