5840

بی آر ٹی کی بس چین سے پشاور پہنچ گئی

پشاور۔ چین سے میٹرو منصوبے کے لئے ایک بس پشاو رپہنچ گئی ہے اور پیرکے روز آزمائشی بنیادوں پر چمکنی سے فردوس تک بنے ہو ئے ٹریک پر ریپڈ بس چلایا جائے گا۔ کنسٹرکشن کمپنیوں کی جانب سے ریچ ون پر 90فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے کمپنیوں کی جانب سے ریچ ٹو پر ساڑھے پانچ سو گارڈرز رکھ دیئے ہیں ریچ تھری پر انڈر پاس کی تعمیر کاکام بھی مکمل ہوگیا ہے۔

کنسٹرکشن کمپنیوں کی جانب سے اعلیٰ معیار کے تعمیراتی میٹریل استعمال کر رہے ہیں اورصوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں منصوبے کو قلیل مدت میں پورا کر رہی ہے رمضان المبارک سے قبل تمام شاہراؤں کوکھول دیا جائے گا ریچ ٹو پرڈبگری گارڈرن ، شعبہ میں گارڈر رکھنے کاعمل آئندہفتے سے شروع کردیا جائے گا۔

میٹرو بس کے فیز ون کے پہلے مرحلے میں آزمائشی بنیادوں پر چلانے کے حوالے سے ایشیائی ترقیاتی بینک ، چینی کمپنیوں کے اعلیٰ حکام اتوار کے روز پشاو پہنچیں گے ۔ جو کہ بس میں سفرکرینگے ۔