4556

نا ن کسٹم پیڈ گاڑیوں کے استعمال کی اجازت 

پشاور۔وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا میں ضم ہونیوالے سابقہ قبائلی علاقوں فاٹا اور پاٹا میں مخصوص شرائط کے تحت نا ن کسٹم پیڈ گاڑیوں کے استعمال کی اجازت دیدی ہے ۔وفاقی حکو مت کی طرف سے جاری کئے گئے ایک مراسلے میں بتا یا گیا ہے کہ آئندہ پانچ سالوں کے دوران یعنی 30جون 2023تک سابقہ قبائلی علاقے جو اب خیبر پختونخوا کا حصہ بن گئے ہیں ان میں تین شرائط کے تحت نا ن کسٹم پیڈ گاڑیوں کے استعمال کی اجازت ہوگی ۔

پہلی شرط کے مطابق مذکورہ مدت کے دوران اگر گاڑی پاکستان کے دیگر علاقوں کی حدود پار کرتی ہیں تو اُن کو ضبط کردیا جائے گا ۔دوسر ی شرط کے تحت معینہ مدت کے اختتام پر مالکان یا تو اپنی گاڑی کسٹم حکام کو واپس کریں گے یا پھر ٹیکس اور دیگر واجبات ادا کرکے گاڑی کے استعمال کوقانونی بنا ئیں گے تیسری شرط کے مطابق مقررہ مدت کے بعد صر ف اُن گاڑیوں کی رجسٹریشن ہوسکے گی جو فاٹا انضمام سے پہلے کسٹم حکام سے کلیئر ہوچکے ہیں اس سلسلے میں کسٹم کلکٹریٹ پشاور کوتمام تر ریکارڈ برقرار رکھنے کی ہدایا ت جاری کردی گئیں ہیں ۔