234

’گڈ کولیسٹرول‘ بھی دل کی بیماری کا باعث بن سکتا ہے، سائنس دانوں کا انکشاف

ٹوکیو: سائنس دانوں نے انکشاف کیا ہے کہ صحت مند کولیسٹرول سمجھا جانے والا ’گڈ کولیسٹرول‘ بھی دل کے دورے کا باعث بن سکتا ہے۔ 

سائنسی جریدے دی نیچر میں شائع ہونے والے مقالے میں سائنس دانوں نے انکشاف کیا ہے کہ انسانی جسم میں پائے جانے والے کولیسٹرول ایچ ڈی ایل یعنی High density lipoprotein کو جسم میں اس کی مثبت کارکردگی کی وجہ سے صحت مند کولیسٹرول Good Cholesterol بھی کہا جاتا ہے۔ لیکن ایک نئی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ ایچ ڈی ایل بھی دل کے دورے کا سبب بن سکتا ہے۔

جاپان میں  40 سے 89 سال عمر کے 43 ہزار افراد کو 12 سال تک ایک تحقیق کا حصہ بنایا گیا۔ تحقیق سے حاصل ہونے والے اعداد وشمار سے ثابت ہوا کہ جن افراد میں ایچ ڈی ایل کولیسٹرول mg/dl  90  سے زیادہ ہے ان میں دل کی بیماری سے ہلاک ہوجانے کا خطرہ ان افراد سے ڈھائی گنا زیادہ ہے جن کا ایچ ڈی ایل 40 سے mg/dl 59  کے درمیان تھا۔

تاہم سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اس تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ کسی بھی چیز کی زیادتی نقصان دہ ہوسکتی ہے جیسے گڈ کولیسٹرول کی بڑھتی ہوئی مقدار بھی دل پر اثر انداز ہوئی تاہم ایسا صرف ان مریضوں میں دیکھا گیا ہے جو کثرت سے شراب نوشی کیا کرتے تھے۔ اس طرح ایچ ڈی ایل کی مقدار کو بھی نارمل سطح پر رکھنا ضروری ہے تاہم زیادہ تر ایسا شراب نوشی کے عادی مریضوں میں دیکھا گیا ہے۔