181

طالبان نے امن مذاکرات کی پیشکش مسترد کر دی

کابل ۔ افغانستان میں طالبان نے حکومت کیساتھ امن مذاکرات کی پیش کش مسترد کردی۔ہفتہ کو ترجمان طالبان ذبیع اللہ مجاہد کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ افغان زمین پر غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی میں طالبان مذاکرات پر آمادہ نہیں ہیں۔

افغان حکومت ’کٹھ پتلی‘ ہے،طالبان قیادت نے متعدد مرتبہ امن مذاکرات میں دلچسپی کا اظہار کیا لیکن امریکا کی حمایتی یافتہ افغان حکومت سے مذاکرات سے انکار کرتے رہے ہیں،ان کا موقف رہا ہے کہ جب تک افغان سرزمین سے تمام غیر ملکی فوجیوں بے دخل نہیں ہوں گی،مذاکرات کی گنجائش نہیں نکلے گی۔