740

یکہ توت دھماکہ ٗ حملہ آور کے متعلق اہم انکشافات

پشاور۔ یکہ توت میں عوامی نیشنل پارٹی کے جلسہ میں خود کو باروری مواد سے اڑانے والے حملہ آور کی عمر20 سے 25 سال کے درمیان بتائی جاتی ہے جبکہ تحقیقات اداروں نے جائے وقوعہ کا دورہ کرکے مزید شواہد اکٹھے اورعینی شاہدین کے بیانات قلمبند کئے سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی دھماکہ کی ویڈیو میں ہارون بلور کے ساتھ کھڑے ایک مشکوک لڑکے کومبینہ طور پر خودکش حملہ آور ظاہر کیاگیا ۔

جس نے گلے میں سفید رنگ کا رومال ٗ سفید رنگ کی ٹوپی اور کالے رنگ کے کپڑے پہن رکھے ہیں ویڈیو میں کچھ دیر قبل وہ کرسی پر بیٹھا دیکھائی دے رہا تھا جب ہارون بلور جلسہ گاہ پہنچا تو وہ اس مسلسل اس کے قریب جاتا رہا۔

دوسری جانب یہ بھی بتایا گیا ہے کہ خودکش حملہ آور کا جو سر ملا اس سے اس کی عمر ظاہرہورہی ہے اور 20 سے 25سال کے درمیان تھا یہ بھی بتایاگیا ہے کہ ہارون بلور نے جلسے میں شرکت کیلئے 9 بجکر 30 منٹ پر آنا تھا لیکن دیگر مقامات پر شمولیتی تقاریب کے باعث وہ 11 بجے آئے اور گاڑی سے اترتے ہی دھماکہ کی نذر ہوگئے