503

عمران خان کی پا رٹی کے لئے چندے کی اپیل 

اسلام آباد۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کارکنوں سے پارٹی فنڈ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ان دنوں زیادہ سے زیادہ عطیات کی ضرورت ہے ۔جمعرات کو اپنے ویڈیو پیغام میں عمران خان نے کارکنوں سے پارٹی فنڈ دینے کی اپیل کردی ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ان دنوں زیادہ سے زیادہ عطیات کی ضرورت ہے ،شمالی امریکہ میں رہنے والے پاکستانی ہماری مدد کریں ،ہمارے مدمقابل مافیا الیکشن میں پانی کی طرح پیسہ بہا رہا ہے ۔