535

بلور ہاؤس میں تعزیت کیلئے آنے والوں کا تانتا

پشاور۔ہارون بلور کی تعزیت کے لیے دوسر ے روز بھی بلور ہاؤس میں آنے والوں کاتانتا بندھارہا گذشتہ روز بھی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی طر ف سے تعزیت کاسلسلہ جاری رہا جبکہ نگران وزیر اعظم جسٹس ناصر الملک او ر آرمی چیف قمر جاویدباجوہ نے بھی بلور ہاؤ س جاکر تعزیت کی ۔

جسٹس رناصرالملک نے گورنرہاؤس میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدار ت بھی کی جبکہ بعدازاں انہوں نے بلور ہاؤس جاکر حاجی غلام احمد بلور اورالیاس احمد بلورکے ساتھ تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے بلور ہاؤس پشاور جاکر ہارون بلور کی شہادت پر اہل خانہ سے تعزیت کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی آرمی چیف نے قمر جاوید باجوہ نے بھی پشاور میں بلور ہاؤس کا دورہ کیا اور پشاور دھماکے میں شہید ہونے والے ہارون بلور کے اہل خانہ سے ملاقات کرکے تعزیت کی اور شہید کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل غفور ،کور کمانڈر پشاور اور آئی جی فرنٹےئر کا نسٹیبلری نے بھی بلور ہاؤس میں آرمی چیف کے ہمراہ ہارون بلور کے اہل خانہ سے تعزیت کی ۔جبکہ آرمی چیف نے دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کا اعادہ کیا ہے گذشتہ روز دیگر کے علاوہ سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک ،حیدرہوتی ،اعتزازاحسن ،سید ظاہر علی شاہ ،عبدالجلیل جا ن،مولاناخیر البشر ،اربا ب فاروق جان نے بھی بلورہاؤس جاکر اظہارتعزیت کیا شہدائے پشاورکی رسم قل آج اداکی جائے گی