651

خیبرپختونخواکے 65ججوں کی اگلے گریڈمیں ترقی

پشاور۔پشاورہائی کورٹ کے چیف جسٹس وقاراحمدسیٹھ نے خیبرپختونخواکے مختلف اضلاع میں تعینات 65 ججوں کواگلے گریڈ میں ترقی دے دی گئی ترقی پانے والے ججوں میں28ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج ٗ 16سینئرسول جج اور 21سول جج/جوڈیشل مجسٹریٹ شامل ہیں۔

پشاورہائی کورٹ کے رجسٹرار خواجہ وجیہہ الدین کی جانب سے جاری ہونے والے تین مختلف اعلامیوں کے مطابق گریڈ20کے ایڈیشنل سیشن جج سے گریڈ21میں ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج کے عہدوں پر ترقی پانے والے28 ججوں میں کلیم ارشد ٗ احسان اللہ محسود ٗ جہانزیب شنواری ٗ صفی اللہ جان ٗ اصغرشاہ ٗ جہانگیرخان ٗ سیدعبیداللہ شاہ ٗ فضل ستار ٗ خالدخان ٗ ممریزخان خلیل ٗ مسزشہنازحمیدخٹک ٗ مسزرشیدہ بانو ٗ فرخان علیزئی ٗ خالدخان ٗ ریاض احمدٗ لیاقت علی ٗ اظہرعلی ٗ امجدضیاء صدیقی ٗ حق نوازخان ٗ امبرین نوید ٗ حیات گل ٗ انعام اللہ وزیر ٗ عابدسرور ٗ پھول بی بی ٗ ہدایت اللہ خان ٗ حق نوازٗ عبدالبصیر اوراجمل خان وزیرشامل ہیں۔

گریڈ19 کے سینئرسول جج سے گریڈ20میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج کی پوسٹ پر ترقی پانے والے 16ججوں میں محمدعاصم ٗ مس حسن بانو ٗ سیدحامدقاسم ٗ مسزصائمہ عاصم ٗ عابدزمان ٗ ملک محمدحسنین ٗ اعجازالحق اعوان ٗ میاں زاہداللہ جان ٗ عاصم ریاض ٗ عبدالباسط ٗ سلطان حسین ٗ سید زاہدشاہ ٗ ڈاکٹرقاضی عطاء اللہ ٗ امین سید ٗشیرعزیز اورفیصل انجم شامل ہیں گریڈ18کے سول جج / جوڈیشل مجسٹریٹ سے گریڈ19میں سینئرسول جج کی پوسٹ پرترقی پانے والے21ججوں میں عبدالوہاب قریشی ٗ ضعیم احمد ٗ عبدالماجد ٗ فدامحمد ٗ امان اللہ خان ٗ محمد طیب جان ٗ مرزا محمد کاشف ٗ افضل احمد ٗ عطاء اللہ جان ٗ آفتاب اقبال ٗ ناصرخان ٗ محمدفیصل ٗ ظفراللہ ٗ محمدعمرفاروق ٗ طلاء محمد ٗ فضل گل ٗ شبیرمحمددرانی ٗ اکرام اللہ ٗ مسزاقصی سعید ٗ طارق عباس اور محمد اقبال شامل ہیں