1957

ثانیہ مرزا کا وزن بڑھ گیا ` پہچاننا مشکل

 

پشاور ۔ ٹینس سٹار اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کا وزن بڑھ گیا جس کے باعث انہیں پہچاننا بھی مشکل ہو گیا ۔ شعیب ملک اور ثانیہ پہلے ہی اپنے گھر میں نئے مہمان کی آمد کی نوید سنا چکے ہیں۔ 

گزشتہ روز ایک تقریب میں ثانیہ مرزا کو مدعو کیا گیا ۔ انہوں نے وزن بڑھنے کے باعث تقریب میں ڈھیلے کپڑوں کا استعمال کرکے شرکت کی جس کے باعث انہیں پہچاننا بھی مشکل ہو گیا۔دوسری جانب ان کے مداحوں کو شدت سے ان کی جانب سے خوشخبری سنانے کا انتظار ہے۔ ثانیہ مرزا نے ایک انٹرویو میں بیٹی کی خواہش کا اظہار کیا تھا ۔