2445

ڈالر کی قیمت مزید کم ہونے کا امکان ٗ کاروبار بند

پشاور۔ سونے کی فی تولہ قیمت میں 350روپے کمی اور ڈالر کی قیمت میں 15روپے تک کمی کے امکانات کے بعد شہر میں خرید و فروخت جزوی طور پر بند ہو گئی ہے ڈالر کی قیمت 130روپے سے اوپن مارکیٹ میں گر گئی ہے ڈالر 129روپے 80پیسے پرفروخت ہو رہاہے ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ڈالر کی قیمت میں 2سے 15روپے تک کی کمی کے امکانات ہیں ۔

اورڈالر واپس 110سے 115روپے کے ہو جانے کے امکانات ہیں سونے کی قیمتوں میں 2روزکے اندر مجموعی طور پرکمی آئی ہے سونا تولہ اوردس گرام قیمت میں 350اور 300روپے جبکہ چاندی کے تولے کی قیمت میں بھی کمی آ گئی ہے۔

ڈالر کی قیمت میں ممکنہ کمی کے پیش نظر ڈالرکے کاروبار کرنے والے تاجروں نے اس کی خریدو فروخت بند کردی ہے ڈالر میں بڑے خسارے میں نقصان سے بچنے کے لئے تاجروں نے اس کے لئے متبادل انتظامات شروع کردیئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈالر واپس 102روپے تک آنے کے امکانات ہیں۔