212

پریانکا چوپڑا نے امریکی گلوکارسے منگنی ختم کردی؟

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اورنک جونس کی جلد شادی کی خبریں کافی عرصے سے زیرگردش ہیں لیکن اداکارہ نے انگوٹھی اتارکرسب کو حیران کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں جنگلی بلی کے نام سے مشہوراداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکارنک جونس کے درمیان گہری دوستی کے چرچے گزشتہ کئی روزسے میڈیا کی زینت بنے ہوئے تھے جس کی گلوکارکی جانب سے خود تصدیق کی گئی تھی۔

رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ نک جونس کے کانسرٹ میں شرکت کرکے کرجب بھارت واپس آئیں توایئرپورٹ پرموجود فوٹوگرافروں کی جانب سے ان کی تصاویرلینے کے لیے انتظار کیا جارہا تھا۔

 

واضح رہے کہ دونوں کی ملاقات گزشتہ سال میٹ گالا میں ہوئی تھی جہاں وہ ایک ساتھ ریڈ کارپٹ پرجلوہ گر ہوئے تھے جب کہ گلوکار اداکارہ سے پورے دس سال چھوٹے ہیں۔