148

نیٹو فورسز نے پولیس اور شہریوں کو نشانہ بنا ڈالا

کابل۔افغانستان میں نیٹو فورسز نے طالبان کے خلاف جاری آپریشنز میں غلطی سے پولیس اور شہریوں کو نشانہ بنا ڈالا جس کے نتیجے میں خواتین سمیت 17اہلکار جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ بین الاقوامی میڈیا کا کہنا ہے کہ افغانستان کے مختلف صوبوں میں ملٹری چیک پوسٹ پر طالبان کے حملے اور نیٹو کی فضائی کارروائی میں غلطی سے پولیس کو نشانہ بنانے کے نتیجے میں خواتین سمیت 17 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغان فورسز کی فضائی کارروائی میں طالبان کے 19 جنگجو بھی مارے گئے اور 30 زخمی ہوئے۔افغانستان کے مشرقی صوبے کے کونسل ممبر حسیب اللہ استنکزئی کا کہنا تھا کہ صوبے لوگر کے علاقے پلی عالم کے قریب فائرنگ کے تبادلے میں 4 خواتین جاں بحق ہوئیں اور 4 بچے زخمی ہوگئے۔