264

گورنر خیبر پختونخوا نے اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کو طلب کرلیا

پشاور: گورنرخیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کو طلب کرلیا جس میں وزیراعلیٰ کا انتخاب کیا جائے گا۔

 خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس گورنر اقبال ظفر جھگڑا نے 13 اگست کو صبح 10 بجے طلب کرلیا ہے جس میں وزیراعلیٰ کا انتخاب کیا جائے گا، اجلاس میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب بھی ہوگا جب کہ نو منتخب ارکان بھی حلف اٹھائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پی کے 9 سوات سے منتخب ہونے والے رکن  محمود خان کو خیبرپختونخوا کا وزیراعلیٰ نامزد کیا ہے۔