668

کانگو وائرس ‘خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع حساس قرار

پشاور۔ ڈینگی وائرس کے خطرات کے پیش نظر خیبر پختونخوا کے 12اضلاع کو انتہائی حساس اور حساس قرار دیدیا گیا ہے جبکہ مجموعی طور پر کانگو وائرس اور ڈینگی وائرس کے باعث 20اضلاع کو حساس قراردیا گیا ہے ڈینگی وائرس سے صوابی ٗ پشاور ٗمردان ٗ ایبٹ آباد ٗ ہری پور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں 22مریضوں کوہسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے ڈینگی وائرس اور کانگو وائرس کے باعث صوبے میں حفاظتی اقدامات کی ہدایات کی گئی ہیں۔

ڈینگی وائرس کے باعث صوبے کے تمام حساس اور حساس ترین اضلاع کے ضلعی محکمہ صحت کے افسران ٗ ہسپتالوں کے سربراہوں کو حفاظتی اقدامات کی ہدایات کی گئی ہے ڈینگی وائرس کے باعث گزشتہ سال صوبائی دارالحکومت میں 56سے زائد افراد جاں بحق ہو ئے تھے کانگو وائرس کے باعث گزشتہ سال 12افراد جاں بحق ہو ئے تھے کانگو ٗ ڈینگی وائرس کے صوبے میں پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر محکمہ صحت ٗ لائیو سٹاک سمیت تمام محکموں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے ۔