2681

ڈالر مزیدسستا ٗ بیرونی قرضوں میں اربوں کی کمی

کراچی ۔ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت مزید 16پیسے کم ہو گئی ، ڈالر سستا ہونے سے بیرونی قرضوں میں 423ارب روپے کی کمی ہوئی ہے ۔ اسلامک ڈویلپمنٹ فنڈ کی طرف سے پاکستان کو 4ارب ڈالر ملنے کی خبرکے آتے ہی ڈالر کے ریٹ روپے کے مقابلے مزید گھٹنا شروع ہو گئے ، انٹربینک میں ڈالر ابتدا ء میں ہی 16پیسے نیچے آ گیا اور 123روپے 80پیسے پر ٹریڈ کررہا ہے۔

، اب تک ڈالر اپنی بلند ترین سطح یعنی 128رروپے 80پیسے سے 4.70پیسے نیچے آ چکا ہے ۔معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق اس وقت بیرونی ادئیگیوں کا دباؤ بہت زیادہ ہے جس کے باعث پاکستان کو ماہانہ لگ بھگ 2ارب ڈالر کی ضرورت بڑھ رہی ہے ، ایسی صورت میں زرمبادلہ کے ذخائر بھی تیزی سے گر رہے ہیں ، اسلامک ڈویلپمنٹ بینک کی جانب سے اگر 4ارب ڈالر مل جاتے ہیں تو روپیہ کی قدر میں اضافہ ہو گا ۔