274

بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ کل لندن میں ادا کی جائیگی

لندن ۔ بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ کل جمعرات کو سینٹرل ماسک ریجنٹ پارک میں نماز ظہر کے بعد ادا کی جائے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن میں بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد میت کو پاکستان روانگی کے کئے سیدھا ہیتھرو ائیرپورٹ پہنچایا جائے گا۔

سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف اپنی بھابھی کی میت پاکستان لانے کیلئے لندن روانہ ہو چکے ہیں۔پی آئی اے حکام مطابق چھ گھنٹے قبل میت کو ائیرپورٹ کارگو کے سرد خانہ منتقل کیا جاتا ہے جس کے بعد بیگم کلثوم نواز کی میت تدفین کے لئے پی آئی اے کی پرواز پی کے 758 سے پاکستان منتقل کی جائے گی ۔ذرائع کے مطابق بیگم کلثوم نواز کی میت کے ساتھ شہباز شریف سمیت دس افراد پاکستان آئیں گے۔