262

بڈھ بیر میں غیرت کے نام پر2افراد قتل

پشاور۔تھانہ بڈھ بیر کے علاقے شیخان میں غیرت کے نام پر جوانسال لڑکی اور لڑکے کو فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے نعشیں پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانہ منتقل کردیں اور مقتولہ کے بھائی اور چچا زاد بھائی کیخلاف مقدمہ درج کرکے درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

سب انسپکٹر تھانہ بڈھ بیر رفیق خان کے مطابق بدھ کے روز اطلاع ملی کہ فرنٹےئرروڈ شیخان پر واقع مکان کے اندر جوانسال لڑکی اور لڑکے کی نعشیں پڑی ہیں جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیاگیا ہے اطلاع ملتے ہی وہ موقع پرپہنچا تو مقتولین کا کوئی وارث موجود نہیں تھا تاہم علاقہ مکینوں سے مقتولہ کا نام مسماۃ ذکیہ دختر سید علی عمر 15 سال سکنہ باڑہ حال شیخان جبکہ لڑکے کا نام اظہر الدین ولد سحر گل سکنہ ذخہ خیل لنڈی کوتل حال میری خیل للمہ عمر 24 سال معلوم ہوئی ۔

علاقہ مکینوں سے یہ بھی معلوم ہوا کہ ذکیہ اور اظہر الدین کو جہانگیر ولد سید علی اور رضوان ولد فاروق ساکنان اکاخیل باڑہ حال شیخان نے گھر کے اندر ناجائز تعلقات کے شبہ میں غیرت کے نام پر قتل کیا ہے ملزم جہانگیر مقتولہ کا بھائی جبکہ رضوان اس کا چچا زاد بھائی ہے جو واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔