125

کراچی کے ساحلِ سمندر پر نہانے پر پابندی عائد

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے سمندر اور ساحل کنارے نہانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

 حکومتِ سندھ نے سمندر اور ساحل کنارے نہانے پر پابندی عائد کردی ہے، جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کے مطابق سمندر میں نہانے پر پابندی شہریوں کی جان کے پیش نظر عائد کی گئی ہے، پابندی کا اطلاق پیر 17 ستمبر سے ہوگا اور آئندہ 30 یوم تک رہے گا، خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔