سال 2023 میں شوبز کے شوقین انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل پر پاکستانی افراد ہولی وڈ اور بولی وڈ فلموں سمیت دیگر ممالک کی فلمیں اور ڈرامے تلاش کرتے رہے۔
گوگل نے سال 2023 میں سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی چیزوں، کھانے کی تراکیب، خبروں، شخصیات اور فلموں سمیت دیگر کیٹیگریز کی فہرست جاری کردی۔
گوگل نے پاکستان سمیت دنیا کے متعدد ممالک کے انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے تلاش کی جانے والی چیزوں کی فہرست جاری کی ہے اور سرچ انجن ہر سال دسمبر میں یہ فہرست جاری کرتا ہے۔
گوگل نے اس بار پاکستان کے حوالے سے 8 کیٹیگریز کی فہرست جاری کی ہے، جس میں کھیل، تقریبات، خبروں، فلموں اور ٹی وی شوز، شخصیات، کھانے بنانے کی تراکیب اور ٹیکنالوجی کی کیٹیگریز شامل ہیں۔
گوگل کی جانب سے پاکستان میں سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی فلموں، ڈراموں اور ٹی وی شوز کی فہرست کے مطابق رواں برس پاکستانیوں نے کوئی بھی مقامی ڈراما، فلم یا شو تلاش نہیں کیا۔