دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، میٹ ہینری کی جگہ مچل سینٹنر کو شامل کیا گیا ہے۔

ہملٹن میں اس میچ کے لیے آج پاکستان ٹیم نے پہلا میچ کھیلنے ہی والی ٹیم کو برقرار رکھا ہے۔

پاکستان ٹیم

آج کے میچ کے لیے قومی ٹیم میں محمد رضوان، صائم ایوب، بابر اعظم، فخر زمان، افتخار احمد، اعظم خان، عامر جمال، اسامہ میر، شاہین آفریدی، حارث رؤف اور عباس آفریدی شامل ہیں۔

نیوزی لینڈ ٹیم

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ نے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو 46 رنز سے شکست دی تھی۔