آئی سی سی نے بنگلہ دیش کے اہم کھلاڑی پر 2 سال کی پابندی لگا دی

آئی سی سی نے بنگلہ دیش کے کھلاڑی ناصر حسین پر دو سال کی پابندی لگا دی ۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بنگلہ دیش کے کرکٹر ناصر حسین پر قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 2 سال کی پابندی عائد کر دی ہے ۔

آئی سی سی کے مطابق ناصر حسین نے کوڈ کی تین شقوں کیخلاف ورزی تسلیم کی ہے ، انہوں نے ایمریٹس کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کی جس پر ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ، ناصرحسین کو دو سال پابندی کے علاوہ 6 ماہ معطلی کی سزا کا بھی سامنا کرنا ہوگا، ناصر حسین  معطلی سزا کی شرائط پر مطمئن کرنے پر 7 اپریل 2025 سے کرکٹ کی سرگرمیاں شروع کر سکیں گے ۔