پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے چئیرمین ذکاء اشرف اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکاء اشرف نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ذکاء اشرف نے بے اختیار چئیرمین بورڈ رہنے کے بجائے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا،

ذرائع نے بتایا کہ ذکاء اشرف نے نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو اپنا استعفی بھیج دیا۔