پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین کی دوڑ میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان کا نام بھی شامل ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق سابق وکٹ کیپر بلے باز معین خان سے ایک حکومتی شخصیت نے رابطہ کیا ہے۔ معین خان پیر کو اسلام آباد جائیں گے، انہیں پی سی بی میں بطور رکن گورننگ بورڈ نامزد کیا جانے کا امکان ہے۔
چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے انتخاب کے لیے عبوری مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ کمیٹی چیئرمین کے انتخاب کے لیے گورننگ بورڈ تشکیل دے گی۔
چیئرمین پی سی بی کے عہدے کے لیے زیرِ گردش ناموں میں نجم سیٹھی بھی شامل ہیں تاہم سب سے مضبوط امیدوار مصطفیٰ رمدے کو قرار دیا جا رہا ہے۔ ان کے علاوہ دیگر اہم ترین شخصیات بھی چیئرمین پی سی بی کے عہدے کیلئے لائن لگائے کھڑی ہیں۔
خیال رہے کہ دو دن قبل چیئرمین ذکاء اشرف نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چوتھے اجلاس میں عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے بطور چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی اور ممبر بورڈ آف گورنر استعفیٰ دیا ذکاء اشرف نے نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو اپنا استعفی بھیج دیا ہے۔