گلین میکسول زیادہ شرابی نوشی کے باعث ہسپتال پہنچ گئے

آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل زیادہ شراب نوشی  کے سبب ہسپتال داخل ہوگئے۔

تفصیلات  کے مطابق ایڈیلیڈ میں جمعے کو رات دیر گئے پارٹی میں زیادہ شراب پینے کے باعث طبیعت بگڑنے پر گلین میکسویل کو ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا۔رائل ایڈیلیڈ ہسپتال میں ڈاکٹروں نے گلین میکسویل کا معائنہ کیا جس کے بعد آل راؤنڈر اسی روز ہسپتال سے گھر چلے گئے اور اگلے روز ٹی20 سیریز کے لیے لگائے گئے ٹریننگ کیمپ میں شریک ہوئے۔

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھی گلین میکسویل گالف کھیلنے کے دوران گر کر زخمی ہو گئے تھے جس میں انہیں چہرے اور سر پر چوٹیں آئی تھیں۔