157

خدمات پر سیلز ٹیکس ٗ چار ارب سے زائد وصولی

پشاور۔کیپرا نے خدمات پر سیلز ٹیکس کی مد میں اپنا ہدف عبور کر لیا ٗگزشتہ چار ماہ کے دوران اس مد میں چار ارب روپے سے زائد وصولی کی گئی ڈی جی کیپرا ناصر خان کی ہدایت پرخدمات سے منسلک چھوٹے ٗبڑے اور درمیانے در جے کے شعبو ں سے ہر ماہ مسلسل ایک ارب روپے تک کے محاصل کی وصولی کی اور رواں مالی سال 2017-18 ء کے لئے مقرر کیا گیا ہدف مکمل کیا گیا ہے ۔

کیپرا کے تر جمان کے مطابق ڈی جی کیپرا نے بتا یا ہے کہ تمام چھوٹے ٗبڑے بے شعبو ں اور سروس فراہم کر نے والو ں کے تعاون سے ہی محا صل کی وصولیابی ممکن ہو سکی ہے اس سے قبل ادارے کا زیادہ تر انحصار ٹیلی کام ٗ آئل اینڈ گیس ٗجیسے بڑے شعبو ں تک محدود تھاتا ہم اس سال صو بائی حکومت نے دیگر شعبو ں پر بھی توجہ دی اور صو بے کے محاصل کو گیارہ ارب روپے تک پہنچایا ۔

امسال ادارے کو 12 ارب روپے کا ہدف دیا گیا تھا جسے مکمل کر لیاگیا ہے تا ہم فیڈر بورڈ آف ریو نیو کے ذمے 1.9 بلین واجب الادا ہیں ٗیہ رقم ملنے سے کیپرا اپنے ہدف سے تجاوز کر جائے گی خیبر پختو نخوا ریو نیو اتھارٹی کے تمام عملے کو ایک ماہ کی تنخواہ بطور اعزازیہ دینے کی منظوری بھی دی گئی ہے ۔