206

پشاور سمیت صوبے بھر میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

پشاور۔درجہ حرارت میں کمی کے ساتھ ہی پشاور سمیت صوبے بھر میں 162مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق کر دی گئی ہے ٗ250 مریضوں کے خون کے نمونے تصدیق کے لئے قومی ادارہ صحت کو ارسال کئے گئے تھے

ڈینگی وائرس کے متاثرہ مریضوں میں خواتین ٗ بچے ٗ بوڑھے اورمرد شامل ہیں گزشتہ سال ڈینگی وائرس کے باعث پشاور میں 58مریض جاں بحق ہو ئے تھے رواں سال کے ابتدائی 9ماہ کے دوران ملک بھر میں 1125افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے 
خیبر پختونخوا میں 162مریضوں میں ڈینگی وائرس پایا گیا ہے گزشتہ سال کی نسبت رواں سال خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کے کم کیسز رونما ہو ئے ہیں کراچی سے 804ٗ پنجاب سے 91ٗ بلوچستان سے 21ٗ اسلام آباد کے 8شہریوں میں بھی ڈینگی وائرس کے تصدیق کی گئی ہے قومی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق چکن گونیا وائرس بھی پنجے گاڑھ رہا ہے ملک بھر سے 11مریضوں میں وائرس کی تصدیق کی گئی ہے جن میں ایک مریض کی خیبر پختونخوا میں تصدیق کی گئی ہے۔