87

پہلا ون ڈے؛ نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ ​​​​​​​

ابو ظبی: ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کررہا ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلی جارہی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں کیویز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ قومی ٹیم میں فخر زمان، امام الحق، بابراعظم، محمد حفیظ، شعیب ملک، سرفراز احمد (کپتان)، شاداب خان، عماد وسیم، حسن علی، شاہین آفریدی اور جنید خان شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ون ڈے سیریز سے قبل ٹی20 میچوں میں کلین سوئپ کیا تھا تاہم نیوزی لینڈ ون ڈے فارمیٹ میں گزشتہ 11 مقابلوں میں ناقابل شکست ہے۔