541

تعلیمی اداروں میں بائیو میٹرک کے غیر فعال ہونے کا نوٹس

پشاور۔خیبر پختونخوا حکومت نے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم میں حاضری کے آن لائن نظام ’’بائیو میٹرک اٹینڈینس سسٹم ‘‘ کے غیر فعال ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی سطح پر فوکل پرسن تعینات کرکے سسٹم میں موجود خامیوں کو دور کرکے آن لائن نظام کو درست کرنے کی ہدایت کر دی ہے ایڈیشنل ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ کو صوبائی سطح پر ذمہ داریاں تفویض کرتے ہوئے انہیں فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فوکل پرنس ڈی ای اوز ٗ ایس ڈی ای اوز دفاتر اور ہائی و ہائیر سکینڈری سکولوں میں بائیو میٹرک سسٹم کے تحت حاضریوں کے نظام کی فعالیت کے ذمہ دار ہونگے ڈی ای اوز اور ایس ڈی ای اوز دفاتر میں حاضریاں آن لائن سسٹم کے ذریعے چیک کی جائیں گی۔

بائیو میٹرک حاضریوں کے حوالے سے فوکل پرسن ماہانہ سطح ضر ڈی ای اوز سے میٹنگ کرینگے اور سسٹم میں شفافیت لانے کیلئے ڈی ای اوز اور ایس ڈی ای اوز کی مشاورت سے میکنزم تیار کرینگے جہاں ڈی ایس ایل کی سہولیات دستیاب نہیں ہونگی وہاں پر ڈیٹا سم کا بندوبست کیا جائیگا اور اخراجات کا بھی انتظام کیا جائیگا ڈی ای اوز ٗ ایس ڈی ای اوز اور سکول سطح پر بائیو میٹرک اٹینڈینس سسٹم میں فنی خرابی کو دور کرنے کیلئے وسائل کا بھی انتظام کیا جائیگا ۔