153

ڈالر کی قیمت میں تاریخی اضافے کے بعد کمی کا رجحان

کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں بدترین کمی سے امریکی ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 142 روپے کو چھونے کے بعد واپس 137 روپے 70 پیسے پر آگیا۔

 اوپن بینک میں ڈالر کی قیمت میں اچانک 8 روپے اضافہ ہوا اور روپے کے مقابلے میں ایک ڈالر 142 روپے تک جا پہنچا جبکہ کچھ بینکوں میں ڈالر مزید 2 روپے اضافے کے ساتھ 144 روپے تک ٹریڈ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

دوسری جانب روپے کی قدر میں کمی اوپن مارکیٹ میں بھی دیکھی گئی اور ایک ڈالر 138 روپے میں خرید جبکہ 144 روپے میں فروخت ہوا۔ تاہم بعد ازاں اسٹیٹ بینک کی جانب سے اقدامات اٹھائے گئے، جس کے بعد مارکیٹ کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر واپس 137 روپے 70 پیسے پر آگی۔

اس سے قبل ڈالر کی قیمت میں اضافے پر کرنسی ڈیلرز کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز مارکیٹ بند ہونے تک ڈالر 134 روپے تک ٹریڈ ہوا تھا لیکن اچانک روپے کی قدر میں کمی کردی گئی، جس سے ڈالر کی قیمت 142روپے تک پہنچ گئی۔ ڈیلرز کا کہنا تھا کہ ڈالر کی قیمت میں اچانک اضافہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے قرض کے لیے رکھی گئی شرائط کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔