142

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے چینی کے برآمدی کوٹے میں ایک لاکھ ٹن اضافے کی منظوری دیدی

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے چینی کے برآمدی کوٹے میں ایک لاکھ ٹن اضافے کی منظوری دیدی جس کے بعد مجموعی طور پر 11 لاکھ ٹن چینی برآمد کی جائے گی۔

وزیر خزانہ اسد عمر کی صدارت میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں چینی کے برآمدی کوٹے کو10 سے بڑھا کر 11 لاکھ ٹن کرنے کی منظوری دی گئی ہے ۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے فریٹ سپورٹ کے بقایا جات کی ادائیگی کے لیے 2 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دی جب کہ کمیٹی نے ظافر گیس فیلڈ سے 30 ایم ایم سی ایف ڈی گیس مختص کرنے کی بھی منظوری دی۔

اجلاس میں کرشنگ سیزن جلد از جلد شروع کروانے  کا فیصلہ بھی کیا گیا ہےاس ضمن میں صوبائی حکومتوں سے تعاون مانگا جائے گا۔