77

ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان اور ملائیشیا اہم میچ 1-1 سے برابر

بھارت میں جاری ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان اہم میچ 1-1 گول سے برابر ہوگیا۔

پاکستان کی جانب سے کھیل کے 51 ویں منٹ میں محمد عتیق نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی تاہم 4 منٹ بعد ہی ملائیشیا کے فیصل ساری نے گیند کو پوسٹ میں ڈال کر مقابلہ برابر کردیا۔ بھارت کے شہر بھونیشور میں جاری ہاکی کے میگا ایونٹ میں گرین شرٹس نے اپنا دوسرا میچ ملائیشیا کے خلاف کھیلا۔

آج کھیلے جانے والے ایک اور میچ میں جرمنی نے ہالینڈ کو 1-4 سے شکست دی۔ پول ڈی میں پاکستان کو پہلے میچ میں جرمنی کے خلاف ایک صفر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔