159

ٹیکس چوری کا راستہ بند کر نے کیلئے سافٹ ویئر تیار

پشاور۔خیبرپختونخواہ ریونیواتھارٹی نے خدمات سے وابسطہ اداروں کی سیلزٹیکس انوائس مانیٹرنگ سافٹ وئیرکا باقاعدہ افتتاح کیا۔ 
کوڈفارپاکستان، کے پی بورڈ آف آئی ٹی اور اتھارٹی کے آفیسرزواہلکاروں نے افتتاحی پروگرام میں شرکت کی اس موقع پر اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل محمد طاہراورکزئی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمز سافٹ وئیر کوابتدائی طورپر پشاور ریجن میں خدمات سے وابسطہ اداروں میں نصب کیا جائیگا جس کو بتدریج پورے صوبے تک پھیلایاجائیگا

اُنہوں نے کہا کہ سافٹ وئیرکی تنصیب سے نہ صرف ٹیکس چوری کا راستہ بند ہوجائیگا بلکہ اس سے اداروں کے مالکان کو بھی روزمرہ خرید وفروخت اور نفع کی معلومات حاصل ہوں گی اُنہوں نے بتایا کہ اتھارٹی صوبے میں ٹیکس کلچر کوعام کرنے کے لئے کوشاں ہیں اور اس سلسلے میں وقتاََفوقتاََ تشہیری مہم چلائی جارہی ہے اُنہوں نے خدمات سے وابسطہ شعبہ جات سے جمزمانیٹرنگ کی کامیابی کے لئے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے بتایا کہ اس وقت صوبے کی معیشت ڈاکومنٹڈ نہیں جس کی ڈاکومینٹیشن ترقیاتی منصوبہ بندی میں نہایت اہمیت کا حامل ہیں اوراسی ساف وئیر کی بدولت خدمات سے وابستہ شعبہ جات کا ڈیٹا بیس بن جائیگا۔