90

جارج بش کی آخری رسومات ادا کر دی گئیں 

واشنگٹن۔امریکا کے سابق صدر جارج بش سینئر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ واشنگٹن کے چرچ میں ادا کر دی گئیں،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ،خاتون اول میلینیا ٹرمپ اور امریکا کے دیگر سابق صدور نے شرکت کی ۔

خبر ایجنسی کے مطابق جارج بش سینئر کی آخری رسومات واشنگٹن ڈی سی کے نیشنل کیتھڈرل میں ہوئیں جس میں صدرڈونلڈ ٹرمپ،امریکی سابق صدور اور عالمی شخصیات نے شرکت کی۔

امریکا میں گذشتہ روز یوم سوگ کا اعلان کیا گیا تھا،دو بڑی اسٹاک مارکیٹیں بھی بند رہیں۔واضح رہے کہ امریکا کے اکتالیسویں صدر جارج ایچ ڈبلیو بش کا جمعہ کو 94برس کی عمر میں انتقال ہوا تھا۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھی امریکی صدر بش کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے کچھ دیر کی خاموشی اختیار کی گئی۔