130

وزیر اعظم عمرا ن خا ن کی بھارتی کرکٹ ٹیم کومبارکباد

اسلام آباد۔وزیر اعظم عمران خان نے بھارتی ٹیم کو آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پہلی مرتبہ کسی ایشین ٹیم نے آسٹریلیا کو اس کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز ہرائی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں بھارتی ٹیم اور اس کے کپتان ویرات کوہلی کو آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ بھارت آسٹریلیا میں جیتنے والی پہلی ایشین ٹیم ہے ۔ جس نے آسٹریلیا کو اس کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز میں شکست دی ہے ۔